لاہور(پ۔ر)علامہ اقبال صرف پاکستان ہی کے نہیں پورے عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے مفکرہیں ۔یہ بات ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے رواں برس پنجاب یونیورسٹی میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہونے والے پہلے بین الاقوامی اقبال سیمینار، ”اقبال اور عالمِ اسلام“سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔یہ سیمینار پنجاب یونی ورسٹی کے ادارہ تالیف وترجمہ کے زیراہتمام ۸ نومبر ۲۰۲۲ بروز منگل کو ادارۂ تالیف و ترجمہ پنجاب یونی ورسٹی نیوکیمپس میں میں منعقد ہوا۔سیمینار میں تہران یونیورسٹی ایران کی استاد ڈاکٹر وفا یزدان منش ، جامعہ الازہر مصر کے اساتذہ ڈاکٹر صباح علی عبدالمعز اور عثمان عبدالناصرپروفیسرڈاکٹرحافظ عبدالقدیر،انجینیرعنایت علی سمیت پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی |