Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی میں گرین بینکنگ اینڈ ڈیکلائزیشن پر لیکچر‎

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی میں گرین بینکنگ اینڈ ڈیکلائزیشن پر لیکچر‎


ڈاکٹر وجے کمار سینئر لیکچرار یونیورسٹی آف وائی کاٹو نیوزی لینڈ نے اپنے لیکچر منعقدہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی میں گرین بینکنگ اینڈ ڈیکلائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے ریسرچ مقالہ (19) Covd) کے دوران متاثر ہونے والے کاروبار کے حوالے سے قرضہ حاصل کرنے کے رحجان کو تفصیلی بیان کیا اور. ان کمپنیوں پر زور دیا جو ماحولیاتی بہتری کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں سکالر شپ پر داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات کو نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ سے لے کر ویزہ پر اس کے لیے مفید معلومات فراہم کیں۔ ۔ لیکچر میں HCBF کے اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر احمد منیب مہتہ ، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ آنے والا ہر نیا دن ہمیں نئے مواقع فراہم کرتا ہے جن کو موزوں وقت پر بروئے کار لا کر اس سے مستفید ہونا چاہیے۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو تلقین کی کہ ہمیں دوسرے ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کوشاں رہنا چاہیے تا کہ واپس آ کر اپنے وطن کی بہترین خدمت کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے مہمان کو سووینئر پیش کیا گیا۔